نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن کی ہدایت پر ڈی ایس پٹرولنگ خوشاب شیخ شوکت نے ہمراہ اے ایس پی اور ریسکیو1122عملہ نے ایک واک کا انعقاد کیامختلف ہائی ویز پر روڈ سیفٹی شو زکا انعقاد کیاڈی ایس پی پٹرولنگ نے شہریوں کو روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز اورحادثات سے بچاؤکے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں، اپنی لین میں گاڑی چلائیں، اوور لوڈنگ مت کریں، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں، تیز رفتاری مت کریں، سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں ہمیشہ دائیں جانب سے اوور ٹیک کریں،مقابلہ بازی مت کریں، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال مت کریں انہوں نے مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ ٹرکس کے پیچھے لائٹس درست حالت میں رکھیں اور چمکدار پٹیوں کا استعمال لازمی کریں، انتہائی بائیں لین میں ٹرک چلائیں، ڈبل انڈیکیٹر کا استعمال کریں، غیر ضروری اووٹیک مت کریں،اچانک بریک مت لگائیں، دوسروں کی زندگی کو بچانے کیلئے ٹریفک قوانیں پر عمل کریں شہریوں کو بتایا گیا کہ کسی بھی ایمرجنسی یا حادثے کی صورت پٹرولنگ پولیس ہیلپ لائن1124پر کال کریں شہریوں اور ڈرائیورز میں روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز کے متعلق معلوماتی و آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے اور سست رفتار گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز بھی چسپاں کئے
203