216

ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل جلد حل ہوتے ہیں،اے سی نوشہرہ

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن (ر)شعیب علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ محمدیوسف چھینہ نے نائب تحصیلدار اور دیگر ریونیو عملہ کے ہمراہ عوامی ریونیو کھلی خدمت کچہری کا انعقاد کیا سائلین نے اپنے مسائل بتائے جس پر اسسٹنٹ کمشنرمحمدیوسف چھینہ نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے اس موقع پر اے سی نوشہرہ نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدسائلین کے مسائل سن کر حل طلب مسائل کو حل کرنا ہے، کھلی کچہری میں تمام ریونیو عملہ موجود ہوتا ہے سائل کو دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑتے ایک دن اور ایک چھت کے نیچے سائل کا مسئلہ حل کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں