219

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ خوشاب آفس میں اجلاس

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ خوشاب آفس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیر صدارت ریسکیو افسران کااجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ ماہانہ ایمرجنسی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں 9037ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 1620ایمرجنسی کالز تھیں جن میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 1562متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے ماہانہ ایمرجنسی رپورٹ کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ میں 222روڈٹریفک کے حادثات، 1121میڈیکل کی ایمرجنسی، 38 آتشزدگی کے واقعات، 64کرائم کے واقعات اور 175دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگنے، اونچی جگہ سے گر نے،زہریلے جانور کے کاٹنے وغیرہ کی ایمرجنسیز شامل ہیں گزشتہ ماہ میں 127 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ1413 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر تے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا پیشنٹ ریفرل سروس سے متعلق انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں 325متاثرہ لوگوں کو بہتر علاج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں