نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہدفاروق اعوان)بابا سخی خوشحال عرس کی دوروزہ تقریبات موضع دھدڑ میں اختتام پذیر ہوگئیں افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں محفل شبینہ حمد ونعت اورچادر پوشی کے موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیا ء اکرام و صوفیا کرام نے ہمیشہ امن و محبت کادرس دیا بزرگان دین نے ہرطرح کی مذہبی منافرت اور نظریات و عقائد کے نظر انسانیت کی فلاح و بہبود سمیت راہ ہدایت کیلئے قدر خدمات سر انجام دی درود و سلام کے بعد ملک سلامتی خوشحالی کیلئے دعا کی گئی بعد ازاں دربار باباسخی خوشحال میں سالانہ میلہ کا انعقاد کیا جاتا ہے وادی سون کی ثقافت کو برقرار رکھنے کیلئے بیل کراہ کے مقابلے کئے جاتے ہیں جس میں اعلی دھنی نسل کے بیل وادی سون اور قریبی اضلاع سے شریک ہوتے ہیں بیل کراہ مقابلوں کو دیکھنے کیلئے شائقین دور دراز علاقوں سے آتے ہیں جبکہ رات کو محفل مشاعرہ میں شعرا اکرام پنجابی کلام پڑھ کر حاضرین سے دادلیکر محلوظ کرتے ہیں یاد رہے کہ عرس اور میلہ کی تقریبات سالانہ دوروزہ14اور15ہاڑکو منعقد کی جاتی ہیں۔
213