نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ملک کے دیگر شہروں کی طرح نوشہرہ سمیت وادی سون کے دیگر علاقوں میں دوروز سے وقفہ وقفہ اور ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری،بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ماہ جون میں دسمبر کا لطف اٹھایا جارہا ہے گزشتہ روز موضع سورکی اور اس کے نواح میں موسلادھار بارش سے کھڑی فصلوں کا نقصان ہوا ہے دوسری جانب دیگر اضلاع کے سیاحوں نے وادی سون کے سیاحتی مقامات جھیل کھبیکی،اوچھالی،کنہٹی باغ اور چشمہ سلطان مہندی کا رخ کرلیا اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
244