216

ڈینگی کے خلاف مہم کی آگاہی کیلئے ایک سیمینار کا انعقاد

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)محکمہ تعلیم پنجاب کی ہدایت کی ہدایت پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ایلمینٹری ایجوکیشن تحصیل نوشہرہ کے زیراہتمام ڈینگی کے خلاف مہم کی آگاہی کیلئے ایک سیمینار کا انعقادگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نوشہرہ میں کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمدیوسف چھینہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈینگی سے بچاو کے طریقہ اختیار کرکے اس موذی اورجان لیوا بیماری سے بچا جا سکتا ہے اس سلسلہ میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کردار بہت ہی اہم ہے ان سے قبل راوڈاکٹرمحمدطاہرنےڈینگی پرقابو پانے اور اس سے مکمل طورپربچنے کیلئے سیرحاصل معلومات فراہم کی انہوں نے مختلف تدابیراختیارکرنے پرزوردیتےہوئے کہا کہ ان پرعمل پیراہوکراس مرض کو شکست دی جا سکتی ہے سیمینارسے ڈپٹی ڈی ای او(مردانہ)تحصیل نوشہرہ اقبال احمداعوان اور ڈپٹی ڈی ای او(خواتین)نےبھی خطاب کیا سیمینارمیں ایڈمن آفیسرڈی ڈی اوملک شبیراحمداعوان،اے ای اومحمدنواز،ہیڈماسٹرزہمایوں اقبال،ملک عبدالجبار،اے ای اوزخواتین سمیت دیگراساتذہ کی کثیرنےشرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں