156

انجمن بہبود مریضاں کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)انجمن بہبود مریضاں کا ماہانہ اجلاس میڈیکل سوشل ویلفیئر آفس ٹی ایچ کیو اہسپتال منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی مختلف امور پر اظہار رائے دی گئی کہ فنڈزکیلئے مخیر لوگوں رابطے کئے جائیں تاکہ مستحق نادار اور غریب مریضوں کی بروقت امداد کا سلسلہ جاری رکھا جاسکے ڈاکٹر فاروق احمد،ملک فرید اعوان،اور جنرل سیکرٹری نجم النسا ملک نے ممبران گزشتہ ماہ کی کارکردگی کے بارے تفصیل سے بتایا کہ ہم سوسائٹی کے پلیٹ فارم مختلف سرگرمیاں جن میں ڈینگی آگاہی ،پولیومہم ،غریب مریضوں کی ادویات اورٹیسٹ ،رمضان پیکیج،معذور افراد کی بحالی کیلئے اقدامات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں