نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کی طرف سے وادی سون کے سیاحتی مقام جھیل کھبیکی پر انٹری فیس کے خلاف سیاحوں اور مقامی لوگوں نے حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےتفصیل کے مطابق لاہور،اسلام آبادودیگرشہروں سے آنے والے سیاحوں ملک عابد،ملک فرقان،چوہدری ناصر،فہیم بٹ،رانا ابرار،ڈاکٹر ارسلان،ملک سلیم ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم سون ویلی سیر کیلئے آئے ہیں لیکن اسکی خوبصورتی کا نظارہ دیکھے بغیر واپس جا رہے ہیں کیونکہ سیاحتی مقام کھبیکی جھیل پر ٹی ڈی سی پی انتظامیہ نے انٹری فیس50روپے اور پارکنگ،بوٹنگ،سائیکلنگ فیس علیحدہ لے رہے ہیں اضافی فیسیں لینے کے باوجود کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں مارکیٹ سے زائد ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ انٹری فیس ،غیرقانونی پارکنگ ختم کی جائے یادرہے کہ سانحہ مری کے بعد سیاح وادی سون کے خوبصورت مقامات کی جانب رخ کر رہے ہیں۔
293