نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ملک آصف بھاء نے آزاد حیثیت سے پی پی 83 پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیامسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء نے حلقہ پی پی 83 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے یہ اعلان خوشاب میں اپنے دارا پر ہزاروں چاہنے والوں گروپ و دوست احباب کیساتھ مشاورتی اجلاس کے دوران کیا مشاورتی اجلاس جلسے کی شکل اختیار کیا ملک محمد آصف بھاءنے کہا کہ انشاء اللہ پی پی 83 سے رکن صوبائی اسمبلی دوستوں اور حلقہ کے غیور عوام کے ووٹوں سے آزاد حیثیت سے جیتیں گے پی پی 83 کے عوام نے ان لوٹوں اور لٹیروں کو مسترد کر دیا ہے جن کی وجہ سے آج مسلم لیگ نون ضلع خوشاب میں کئی دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے حلقہ کے عوام نے قیادت کے فیصلے کو دل سے تسلیم نہیں کیا ہے لہذا نون لیگ کے کارکنان ہمارے ساتھ ہیں انشاءاللہ وہ 17 جولائی کو ہمارے انتخابی نشان پر مہر لگا کر ان لوٹوں کو بدترین شکست سے دوچار کریں گےمیرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ حلقہ پی پی 83 کے غیور عوام کا ہےقبل ازیں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تمام مقررین ملک آصف بھاء کو ڈٹ کر کھڑے ہونے اور بھرپور الیکشن لڑ کر جیتنے کا مشورہ دیا اور بھرپور ساتھ دینے کا اور الیکشن سے فتح یاب ہونے کا عزم بھی کیا۔ جس پر انہوں نے آمین کہتے ہوئے حلقہ پی پی 83 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ملک آصف بھاء آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے اعلان اور فیصلہ نے مسلم لیگ نون کے ناراض کارکنوں میں جان ڈال دی اور جوش و جذبہ دوبالا کر دیا اس موقع پر نون لیگ کے ناراض کارکن کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ ہم ملک آصف بھاء کی کامیابی اور تاریخی فتح کے لئے تن من دھن کی بازی لگا دیں گے اور ان سرمایہ داروں اور لوٹوں کو کسی صورت بھی آگے نہیں آنے دیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
259