171

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد یوسف چھینہ کی کاروائی گندم،لکڑ کے دو ٹرک پکڑ لئے

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)حساس اداروں اوراسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ محمدیوسف کی گزشتہ رات کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دو مختلف مقامات سے سمگل ہونے والی غیرقانونی لکڑی اور گندم کا ٹرک پکڑلیے تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ محمدیوسف نے موضع سوڈھی جیوالی سے تحصیل نوشہرہ سے سمگلنگ ہونے والی لکڑی ٹرک نمبر1597اورمناواں موڑ سےگندم کا ٹرک نمبر456 کوپکڑ لیا دونوں سمگلنگ کرنے والی گاڑیوں کو تھانہ نوشہرہ پولیس کے حوالے کر دیا اسسٹنٹ فوڈکنٹرولرجوہرآبادعامرسعیدخان کی مدعیت میں گندم سمگلنگ کرنے والے نامزد افرادجاویداقبال،احمدشیرکے خلاف پنجاب فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا جبکہ سمگلنگ ہونے والی لکڑی میں ملوث افرادکے خلاف قانونی کاروائی جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں