129

سپیشل افراد کی بحالی اولین ترجیح ہے،عدنان احمد

نوشہرہ سون سکیسر (رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرنوشہرہ وادی سون کے ہیڈ ماسٹر عدنان احمد نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق سپیشل افراد کی بحالی اولین ترجیح ہے سپیشل طلباء وطالبات کی بحالی کے لئے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرنوشہرہ ہمہ وقت کوشاں ہیں ادارہ میں زیرتعلیم طلباء وطالبات کی بحالی سے ان کو معاشرہ میں وہی مقام حاصل ہوگا جوکہ عام آدمی کو ہے معاشرہ کے ہرفرد کو چاہیے کہ وہ سپیشل افراد کے ساتھ نرمی اور محبت سے پیش آئیں اور انہیں بھی وہی مقام دیں جوکہ اپنے دوسرے بچوں کو دیتے ہیں اس سے ہم دنیااور اپنی آخرت بھی سنوار سکتے ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرنوشہرہ میں منعقدہ تقریب برائے سالانہ نتائج 2022سے طلباء وطالبات والدین، سماجی رہنماؤں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ادارہ میں زیرتعلیم سپیشل طلباء وطالبات میں ماہانہ آٹھ صد روپے وظیفہ، فری پک اینڈ ڈراپ، فری یونیفارم،فری کتب، فری تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی دی جارہی ہے اہلیان تحصیل نوشہرہ وادی سون اپنے سپیشل طلباء وطالبات کو فوری پر داخل کرائیں تاکہ ان کی بحالی کاعمل شروع کیاجاسکے انہوں نے تمام شرکاء سے اپیل کی وہ ادارہ کی جاری داخلہ مہم کمپین کو کامیاب بنانے کیلئے ادارہ کے سٹاف سے تعاون کریں اس موقع پر تمام مکاتب فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں