243

نوشہرہ جابہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حکام نوٹس لیں

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)وادی سون کی اہم شارع جابہ ،نوشہرہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے سفر کرنا انتہائی دشوار ہوچکا ہے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے کیساتھ جہاں مسافروں کو تکلیف کا سامنا ہے وہیں سڑک پر چلنے والی ٹرانسپورٹ مالکان کو آئے روز اضافی خرچے برداشت کرنا پڑتے ہیں مذکورہ سڑک پر شہریوں کی چھوٹے بڑے حادثات میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوچکا ہے جبکہ بارش ہونے کی صورت میں سڑک پر پانی جمع ہونے سے سڑک مکمل طور پر پانی میں ڈوب جاتی ہے عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کی وجہ سے علاقے کی عوام مایوس ہو چکی ہے اہلیان علاقہ ملک ذیشان اعوان، ملک سہیل اعوان، ملک اعظم شہال اعوان،ملک شہزاد،ملک ہادی بخش،ملک محبوب ودیگر نے وزیر اعلی پنجاب،ڈپٹی کمشنر خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ جابہ تا نوشہرہ سڑک کو تعمیر کرایا جائے تاکہ مسافروں کی سفری مشکلات میں کمی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں