نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کے سیفر کمیونٹی ویژن کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اولمپیاء کیمیکل لمیٹڈ وڑچھہ کے عملہ کیلئے دو روزہ کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹر رسپانس کورس اور ریسکیو کیڈٹ کورپس آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈپٹی جنرل منیجر ظفر عالم شاہ اولمپیاء کیمیکل لمیٹڈ وڑچھہ،ایڈمن سٹاف کے ہمراہ دیگر سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈسٹرکٹ آفیسر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ شرکاء کواسٹیشن کوآرڈینیٹر تصدق حسین اور کمیونٹی انسٹرکٹرز نے ابتدائی طبی امداد کے جدید طریقے،سانس اور دل کی دھڑکن بند ہونے کی صورت میں جدید سی پی آر کے زریعے بحالی،بہتے ہوئے خون کی روک تھام،گلے میں پھنسی ہوئی کسی بیرونی چیز کو نکالنے،بلڈنگ کولیپس کی صورت میں ملبہ کے نیچے پھنسے ہوئے متاثرین کو بحفاظت نکالنے کے طریقے اورچھوٹے پیمانے پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے طریقے کی عملی تربیت دی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ جدید تربیت کی فراہمی کا مقصد کمیونٹی کے لوگوں کو فعال بنانا تھا تا کہ وہ اپنے ساتھ اور اپنے اردگرد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹ سکیں اور قیمتی جانوں کو تحفظ فراہم کر سکیں ٹریننگ کے دوران شرکاء نے ٹریننگ کا عملی مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر ڈپٹی جنرل منیجر ظفر عالم شاہ نے اپنے خیالات کا ا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی جانے والی جدید ٹریننگ سے شرکاء کے علم میں بے حد اضافہ ہوا ہے جو کہ شرکاء کی عملی زندگی میں بہت مفید ثابت ہو گی انہوں نے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جدید ٹریننگ کی فراہمی پر انجینئر حافظ عبدالرشید اور انکی ٹیم کاشکریہ ادا کیا ٹریننگ کے اختتام پر انجینئر حافظ عبدالرشید اور ظفر عالم شاہ نے شرکاء میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔
178