ch muhammad sarwar 243

گورنر پنجاب چوہدری سرور عہدے سے برطرف

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں وزارتِ اعلیٰ کے لیے اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کا مقابلہ عمران خان کی جانب سے نامزد پرویز الٰہی سے ہوگا۔ ادھر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج قومی اسمبلی میں ہوگی جس کے لیے دن ساڑھے 11 بجے اجلاس بلایا گیا ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
’آئین کے مطابق ڈپٹی سپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں