میرا سیاست میں آنے کا مقصد، وادی سون کی بہتری کے لیے کام کروں مگر 8 سالہ جدوجہد کے بعد وادی کے مسائل جوں کے توں ہیں
رفاہی کاموں میں حصہ لیتا رہوں گا، کسی سیاسی دھڑا یا پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں، نوشہرہ میں پریس کانفرنس
نوشہرہ سون سکیسر(نمائندہ مناقب)مسلم لیگ ن کے رہنماسابق چیئرمین یوسی مردوال ملک ہادی بخش اعوان نے کہا ہے کہ آج سے سیاست سے دستبردار ہورہا ہوں عوامی خدمت جاری رکھوں گا میرے لئے تمام سیاسی نمائندے قابل احترام ہیں چاہے انکی کسی بھی سیاسی پارٹی سے وابستگی ہے لیکن میں کسی سیاسی پارٹی اورگروپ بندی کا حصہ نہیں بنوں گا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے وادی سون پریس کلب میں دوران پریس کانفرنس کیا انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد، وادی سون میں سیاست کو نیا رخ دینا تھا میں نے مسلسل 8سال سے علاقہ کی خدمت کی لیکن اسکے باوجودکئی سالوں سے وادی سون کی محرومیاں جوں کی توں ہیں۔ اس نظام میں نام داخل نہیں کروانا چاہتا جس میں سوائے برادری ازم اورگروپ بندی ہو،میری سیاست کا مقصدوادی سون کی محرومیاں کا ازالہ کرنا تھا لیکن ہردور میں جو بھی سیاسی نمائندے اقتدارمیں رہے انہوں نے وادی سون کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشش نہیں کی بلکہ وادی سون کو مزید محرومیوں کے مسائل میں دھکیل دیا وادی سون میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ایک صحت کی مجبوری اور موجودہ سیاسی نظام سے اکتا کرآج سیاست سے کنارہ کشی کررہا ہوں وادی سون کی بہتری کیلئے ہرفورم پر اپنی کوشش جاری رکھوں گا لیکن کسی سیاسی پارٹی یاگروپ کا حصہ نہیں بنوں گا ہاں البتہ اس شخص کو سپورٹ کروں گاجو وادی سون کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرئے گا انہوں نے یوسی مردوال کے ووٹرز اور اہلیان وادی سون کے سپوٹران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ مجھے عزت سے نوازا میں نے اس سے بڑھ کر علاقہ کے مکینوں کی خدمت کرنے کی کوشش کی۔