عمران خان کی بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر سرگودھا سے کثیر تعداد میں وکلاء و دیگر افرادکی آمد
ملک ساجد محبوب اعوان، خرم اقبال بسراایڈووکیٹ، ملک مختار اعوان ،شعیب گوندل ایڈووکیٹ، میاں احمد حیات ودیگر شریک
اسلام آباد سے شاہ محمد اعوان ایڈووکیٹ ، رضا علی شاہ ایڈووکیٹ ، ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ نے استقبال کیا
اسلام آباد(نمائندہ مناقب)
رہنما پاکستان تحریک انصاف سرگودھا امیدوار حلقہ پی پی 76 و سینئیر قانون دان و سابق صدر سرگودھا ڈسٹرکٹ بار شفقت عباس اعوان اپنے ساتھیوں سمیت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد پہنچے۔ ان کے ہمراہ ملک ساجد محبوب اعوان، سابق جنرل سیکرٹری خرم اقبال بسرا، ملک مختار اعوان ،شعیب گوندل ایڈووکیٹ صدر یوتھ ونگ پی ٹی آئی سرگودھا، میاں احمد حیات ودیگر شامل تھے قافلے کا اسلام آباد سے شاہ محمد اعوان ایڈووکیٹ ، رضا علی شاہ ایڈووکیٹ ، ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ نے استقبال کیا اور سپیشل کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ پیش ہوئے جہاں دو مقدمات میں ان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ شفقت عباس اعوان کی قیادت میں سرگودھا سٹی میں تحریک انصاف ناقابل شکست پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔پی پی 76 سرگودھا سٹی کے سیاسی سماجی و کاروباری طبقہ کے متفقہ امیدوار شفقت عباس اعوان اہلیان سرگودھا کی امنگوں کے ترجمان بن کر ابھرے ہیں
930