پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں شہداء لسبیلہ کے لئے منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینٹر محترمہ شیریں رحمان کی خصوصی شرکت، جڑواں شہروں سے صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت
اسلام آباد (نمائندہ مناقب) ریجنل میڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہدائے لسبیلہ کے لئے پروقار دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینٹر محترمہ شیریں رحمان نے شرکت کی۔ ریجنل میڈیا ایسوسی ایشن کی جانب سے معزز مہمانوں کو سینئر وائس پریزیڈنٹ شاہ محمد اعوان (چیف ایڈیٹر روزنامہ مناقب) نے استقبالیہ پیش کیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ریجنل میڈیا ایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین چوہدری قربان، صدر فراز خٹک، مرکزی جنرل سیکریٹری فرخ عباس، نائب صدرچوہدری اسد محمود، صابر فاروق، راؤ طاہر، فرہاد عباسی، اقبال مقبون و دیگر ممبران نے بھر پور اہتمام کیا۔ ریجنل میڈیا ایسوسی ایشن کے ممبران کے علاوہ جڑواں شہروں سے میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں صحافیوں نے شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک و دعا قاری آصف محمود الخیری نے سعادت حاصل کی۔ تقریب میں شرکاء نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ افواج پاکستان مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی بہن بھاییوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں افواج پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنیوالے غیر ملکی دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، جو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ تقریب کے اختتام پر ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔